English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایمان مزاری کی انگلینڈ ٹیم کیلئے لگائی رکاوٹ کو توڑنے اور پولیس سے تلخ کلامی کی وڈیو وائرل

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی سابقہ رہنما شیریں مزاری کی بیٹی  ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے شوہر کے ہمراہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے پروٹوکول کے لیے لگائے گئی رکاوٹ کو ہٹانے کی کوشش  کرتے ہوئے پولیس افسران  سے تلخ کلامی کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد پولیس ترجمان نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو باحفاظت اسٹیڈیم پہنچانے کے لیے  زیرو پوائنٹ کے قریب  ٹریفک کو وقتی طور پر رکاوٹ لگاکر روکا تھا لیکن ایمان مزاری نے شوہر کے ہمراہ گاڑی سے اتر کر رکاوٹ ہٹانے کی کوشش کرتے ہوئے  پولیس افسران سمیت اہلکاروں کو تھپڑ مارے،گالم گلوچ کی اورسنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں، ایمان مزاری کے شوہر کا کہنا تھا تم مجھ نہیں روک سکتے۔

انہوں نے مزید کہاکہ اسٹیٹ گیسٹ کے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کی گئی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری  معاملات میں مداخت اور اسٹیٹ گیسٹ کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈالنے کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ایمان مزاری نے اپنے دفاعی بیان میں کہا  تھا  کہ ریاست جب چاہے جہاں چاہے رکاوٹیں کھڑی کردیتی ہے جو غیر قانونی طریقہ ہے، میں نے کوئی قانون نہیں توڑا، مجھےکورٹ پہنچنا تھا اور کوئی طاقت مجھے اپنی پروفیشنل ڈیوٹی سےنہیں روک سکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے