English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ارکان اسمبلی اشیائے ضروریہ کے نرخ خود چیک کریں، مریم نواز

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اور سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمدفیض نے ملاقات کی ، وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اورسی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اور آٹا سب سے سستا ہے، پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اور علیحدہ محکمہ قائم کررہے ہیں، عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا ازالہ ہماری ترجیحات میں سر فہرست ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے