ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہی ہے: بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمارے کارکنان کو بخیر و عافیت ہمارے حوالے کیا جائے، کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔

 مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ حکومت ایک جھوٹ چھپانے کے لئے 100 جھوٹ بول رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت انتہائی اوچھے ہتھکنڈوں پراتر آئی ہے ،واقعے کے حوالے سے عطا تارڑ اور پولیس کے بیانات میں کھلے تضادات ہیں، کوئی فائرنگ اور کوئی ڈنڈوں سے حملے کا دعوی کررہا ہے ۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عطا تارڑ بتائیں اٹک جانے والے قیدی وینز واپس اسلام آباد کیوں موڑ دی؟ صبح ضمانتیں ہونے کے بعد شام تک قیدی گاڑیوں کو کیوں سڑکوں پر گھمائے جارہے تھے؟ واقعے کی شفاف تحقیقات کے نتیجے میں حکومت کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملے گا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں