English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

26ویں آئینی ترمیم نے چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا راستہ بند کردیا: رانا ثنااللہ

القمر

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اُمید ہے اب سازشیں سر نہیں اٹھا سکیں گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سے اُمید ہے اب پاکستان کو دوبارہ چور راستوں سے نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ بڑے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے، عام آدمی کی ضروریات کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خیال کر رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ 2017 میں ایک منتخب وزیراعظم کی حکومت کو غیرآئینی طریقے سے ختم کیا گیا، ملک کی خدمت کرتی حکومت کو ختم کرکے پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا ،مسلم لیگ ن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کردار اد اکیا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے تمام سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے پر یقین رکھا، ن لیگ نے لوڈشیڈنگ ختم کر کے توانائی بحران پر قابو پایا، نوازشریف کی قیادت میں پھلتے پھولتے اور ترقی کرتے پاکستان کو ٹریک سے ہٹایا گیا تاہم آج وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو عوامی تائید حاصل ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) لیگ نے سیاسی حقیقت کے طور پر بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے