English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی مولانا صالح کے گھر پر دھماکے کی مذمت

القمر

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب خان نے سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمرایوب خان نے مولانا محمد صالح کے گھر کے باہر دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ نامعلوم افراد نے دھماکے کے بعد گھر میں گھس کر فائرنگ بھی کی، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ مولانا محمد صالح کے اہل خانہ محفوظ رہے، ہم اس واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہیں اورصوبائی حکومت سے ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہر ممکن چاہتے ہیں۔دوسری جانب سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ کے گھر کے قریب دھماکا افسوسناک ہے ۔اسلم غوری آئے روز کے دھماکوں سے امن وامان تباہ ہوگیا ہے ۔اسلم غوری نے کہاکہ امن وامان کے لئے کس سے فریاد کریں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے