English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی: مفتاح اسماعیل

petrol price

حیدرآباد: سیکرٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ سے ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی۔

حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان پارٹی کی جانب سے آج پہلی پریس کانفرنس یہاں کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کی حکومت سندھ میں 2008 سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ووٹ تو لیتی ہے کوئی کام نہیں کرتی ، بجلی ، گیس ، گندگی ، انفراسٹرکچر کا مسئلہ ہے ، کراچی کو چھوڑ کر پورے سندھ میں ڈھنگ کا فیملی پارک نہیں، سب تباہ ہوچکے ہیں۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کا عزم ہے کہ حیدرآباد کے ساتھ ہونے والی زیادتیاں ختم کریں گے ، 2018 میں جب ہم حکومت میں تھے، ہم نے واٹر پالیسی دی تھی، پاکستان کا سب سے بڑا ذریعہ آمدن پاکستان کا ذخیرہ ہے۔

رہنما عوام پاکستان نے کہا کہ پانی کی تقسیم میں کسی بھی صوبے کو محرومیت کا شکار نہیں ہونا چائیے، آرڈیننس سے پانی کا کوئی کام نہیں ہونا چائیے، جس طرح رات کے اندھیرے میں 26 ویں ترمیم پاس ہوئی ایسا نہیں ہونا چائیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے پاکستان کے لوگوں پڑھنے کا موقع ملنا چاہیے کہ کیا تبدیلی ہونے جارہی ہے ، ارسا میں بھی کوئی یکطرفہ فیصلہ کرنے کا آئین اجازت نہیں دیتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے