جیکب آباد (نمائندہ جسارت)سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے اقتداراور احتساب میں رعایت کے لیے ترمیم لائے ،صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی نے سندھ کا سود اکیا ہے دریائے سندھ کا چالیس فیصد پانی بیچ کر سواکروڑ اراضی کو بنجر کرنے کی سازش کی گئی ہے ،سندھ دشمن فیصلہ واپس لیاجائے سندھ کے سودے کے خلاف سینیٹر ،ایم این اے ایم پی استعفا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے جیکب آباد بار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ گریٹر تھل کینال پر چولستان آباد کیا جائے گا ہم تو کہتے ہیں پورا ملک سرسبز ہے من مانے فیصلے کیوں کیے جا رہے ہیں،عوام کو بیدار کرنے نکلے ہیں اسی لیے بار میں خطاب اور ورکرز کے اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔آصف زردار ی نے 2012ء میں سندھ اسمبلی سے سندھ کو تقسیم کرنے کا قانون پاس کرایا جو عوامی دبائو کے بعد واپس ہوا،جبری طور پر بندو ق کے زور پرسول و عسکری بیوروکریسی کی جانب سے فیصلہ تھوپنے کے خلاف بیداری مہم سندھ کے دورے پر نکلے ہیں ثقافتی دن کی تقاریب سندھ کے دریا ،ثقافت بچائو کے تحریک میں تبدیل ہوںگی ،سندھو ندی کے سودے کے فیصلے کو نہ ماننے والے سینیٹر ،قومی و صوبائی اسمبلی کے رکن استعفا دیں ،سندھ کی ضلع کونسل اور بلدیہ میں سندھ دشمن فیصلے کے خلاف قراردادیں پاس کی جائیں،کینالیں نہ بنائی جائیں،تما م سیاسی مذہبی جماعتیںایک ایجنڈا پر متحد ہوکر جدوجہد کریں جب تک دم ہے سندھ کو بچانے کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
