جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد ایکسیئن بیگاری ڈویژن کی شاہ خرچیاں اکتوبر میں10 لاکھ کا فیول اڑا دیا،ترقیاتی منصوبوں کی مد میں ٹھیکیدار کو بھاری رشوت کے عوض 10کروڑ 49لاکھ 88ہزار سے زائد پیشگی جاری کرنے کا انکشاف۔جیکب آباد محکمہ آبپاشی کے ایکسیئن بیگاری ڈویژن جیکب آباد کی شاہ خرچیاں جاری ہیںرواں ماہ اکتوبر میں بجٹ سے فیو ل کی مد میں 10 لاکھ نکالے گئے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی مد میںٹھیکیدار کو بھاری رشوت کے عوض اکتوبر میں 10کروڑ 49لاکھ 88ہزار سے زائد پیشگی جاری کرنے کا انکشاف ہو اہے اب تک رواں مالی سال 2024/25ء میں ایکسیئن ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 66کروڑ 98لاکھ 78ہزار سے زائد جاری کرچکے ہیںانہیں 70کروڑ 49لاکھ جاری کئے گئے جس میں سے اب باقی 3کروڑ50لاکھ باقی بجٹ میں رہ گئے ہیں جو امکان ہے کہ اسی ماہ نکال لئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں ایکسیئن بیگاری ڈویژن جیکب آباد گلشیر اوڈھو سے مؤقف لینے کیلیے رابطے کی کوشش کی گئی پر ان کاموبائل نمبر اٹینڈ نہ ہوا۔
