ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

Signing of Memorandum

اسلام آباد: پاکستان اور روس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں پارلیمانی اشتراک بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت ( ایم او یو) پر دستخط کردیے۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور روس کی وفاقی اسمبلی کی وفاقی کونسل کی اسپیکر ویلنتینا متویانکو نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم او یو پر دستخظ کیے۔

سینیٹ آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وڈیو میں دونوں رہنماؤں کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاکستان میں روسی سفارتخانے نے بھی اپنی ایکس پوسٹ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ روسی فیڈریشن کونسل کی اسپیکر ویلنتینا موتویانکو نے شنگھائی تعاون تنظیم میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کو مضبوط ط بنانے کےلیے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی نمایاں خدمات کو سراہا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ و پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے دوطرفہ اور طویل سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور علاقائی امن ، خوشحالی اور باہمی احترام کے لیے ہماری مشترکہ کوششوں کے لیے تقویت کا باعث ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں