English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان‘ پارلیمانی انتخابات میں حکومتی جماعت کو شکست‘ کسی کو اکثریت نہ مل سکی

القمر

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک)جاپان میں ہونے والے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد کی اکثریت ختم ہو گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اپوزیشن اتحاد نے گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں98 سیٹیں زیادہ حاصل کی ہیں تاہم وہ بھی حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نشستیں حاصل نہ کر سکی۔ جاپان ٹائمز کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں15 برس میں پہلی بار جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ایوان زیریں میں اپنی برتری کھو بیٹھی۔غیر ملکی رپورٹ کے مطابق لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور اتحادی جماعت کومیٹو نے215 نشستیں حاصل کیں جبکہ اپوزیشن کی کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے148 نشستیں حاصل کیں۔ یہ بات بھی علم میں کہ پچھلے انتخابات میں کانسٹیٹیوشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے58 نشستیں حاصل کی تھیں۔ جاپان میں حکومت قائم کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کو ایوان زیریں میں 465 میں سے 233 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے