English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حزب اللہ نے اپنے نئے سربراہ نعیم قاسم کے نام کا اعلان کردیا

القمر

بیروت +تل ابیب (آن لائن +مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ نے نعیم قاسم کو جماعت کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے حسن نصر اللہ کی شہادت کے ایک ماہ بعد قائم مقام سربراہ نعیم قاسم کو اب باقاعدہ سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ نعیم قاسم طویل عرصے تک حسن نصر اللہ کے نائب رہے اور حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد انہیں تنظیم کا قائم مقام سربراہ بنایا گیا تھا جب کہ وہ اس سے قبل حزب اللہ شوریٰ کمیٹی کے مسلسل 3مرتبہ رکن رہ چکے ہیں۔ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد ان کے خالہ زاد بھائی اور داماد ہاشم صفی الدین کو حزب اللہ کا سربراہ منتخب کیے جانے کا قوی امکان تھا مگر صفی الدین بھی کچھ دن قبل ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔علاوہ ازیں اسرائیلی وزیر دفاع نے حزب اللہ کے نئے سربراہ کو بھی نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی۔ منگل کو حزب اللہ کی جانب سے نعیم قاسم کی حزب اللہ کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کے اعلان کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان جاری کیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے نعیم قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ عارضی تقرری ہے اور زیادہ عرصے کے لیے نہیں ہے اور الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے