English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ لبنان پہنچ گئی

اسلام آباد: پاکستان سے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ لبنان پہنچ گئی۔

پاکستان سے مجموعی طور پر امدادی سامان کی 18 ویں کھیپ لے کر خصوصی طیارہ بیروت لینڈ کر گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم این نے لبنان کے متاثرہ عوام کے لیے گرم کمبل اور فیملی ٹینٹس امدادی سامان کے طور پر لبنان بھجوائے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سے لبنان کے لیے چھٹی امدادی کھیپ روانہ کی گئی جبکہ اس سے قبل فلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔ این ڈی ایم اے لبنان و غزہ کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 705 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے۔

عوام فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں تک اپنی عطیات پہنچانے کے لیے غزہ اور لبنان کے لیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں عطیات جمع کروا سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے