ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان: نواب اکبر بگٹی چوک کا مجسمہ گرادیا گیا

  پنجگور :بلوچستان کے ایئرپورٹ روڈ پر سابق وزیراعلی نواب اکبر بگٹی کے مجسمے کو  نامعلوم افراد نے گرایا اور فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اکبر بگٹی چوک پر سابق وزیراعلی کا مجسمہ گرنے کے بعدڈپٹی کمشنر زاہد احمد نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر پنجگور نے واقعے کے فوری بعد سی اینڈ ڈبلیو کے ایس ڈی او کو اکبربگٹی چوک کی جلد مرمت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

زاہد احمد نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اکبر بگٹی چوک گرانے والوں کیخلاف کارروائی کرے، چوک کی حفاظت کیلئے پولیس تعینات کرکے اسکی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

خیال رہے کہ  سابق جنرل پرویز مشرف کے دور میں ایک فوجی آپریشن میں اکبر بگٹی کو ہلاک کردیا تھا، جنرل مشرف اعلانیہ کہتے تھے کہ بلوچستان کے 72 سردار ان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف تین سردار ریاست اور ترقی کے خلاف ہیں، جس میں اکبر بگٹی پیش پیش ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں