
تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان میں طوفان کانگ ری نے تباہی،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 73افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے دوران ہوا کی رفتار 184 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ طوفان کے باعث 35ہزار فوجیوںکو امدادی سرگرمیوں کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔
