English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اہل قلم تحریک آزادی کشمیر کیخلاف پروپیگنڈے کاتوڑکریں‘عبدالرشید ترابی

القمر

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے سابق امیر عبد الرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل ہے اور ہمیں پاکستان میں وہ فیصلے کرنے ہیں جن سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کامیابی کے ساتھ ہمکنار ہو‘ اہل قلم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس محاذ پر کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے خلاف ہونے والے لغو اور بے بنیاد پراپیگنڈے کا توڑ کریں‘ انہوں نے یہ بات ممتاز اخبار نویس سید سعود ساحر مرحوم کی چوتھی برسی کے موقع پر ہونے والی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی برسی کی تقریب میں مسلم کانفرنس کے رہنما سردار محمد عثمان خان‘ تحریک انصاف کے رہنماء سابق ایم این اے انوار الحق رامے‘ اٹک چیمبر آف کامرس کے بانی چیئرمین مرزا عبد الرحمن‘ فیڈر شین آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سابق نائب صدر سجاد سرور‘ پیپلزپارٹریڈرز سیل کے رہنماعمران شبیر عباسی‘ فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے مرکزی رہنما اسرار الحق مشوانی‘ پاکستان پیپلزپارٹی ورکرز کے فنانس سیکرٹری ابن رضوی‘ گورڈن کالج کی اسٹوڈنٹ کی یونین کے سابق صدر سابق طالب علم رہنماء سہیل مہدی‘ سینسر بورڈ کے ممبر ندیم ہرل‘ گیسٹ ہائوسز ایسو سی ایشن کے بانی چیئرمین اظہر شیخ‘ کرنل(ر) احمد سعود‘ حکیم محمود سہاررن پوری اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے