English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین: پولیو ٹیم سے گالم گلوچ کرنے والی ڈاکٹر گرفتار

بدین (نمائندہ جسارت) خانگی اسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار اور پولیو ٹیم کے ساتھ گالی گلوچ اور دھکے دینے والی ڈاکٹرنی گرفتار، مقدمہ درج، پولیس کو سی ایم او شیراز احمد نے بذریعہ فون اطلاع دی کہ شہر میں ڈاکٹر زرقہ اسپتال میں پولیو ٹیم کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ تھانے کے اے ایس آئی ذوالفقار علی جتوئی اسٹاف کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں پر سی ایم او اور پولیو ٹیم نے انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ پولیو ٹیم نے پولیس کو بتایا کہ وہ پولیو مہم کے دوران مختلف جگہوں سے پولیو کے قطرے پلوانے کے بعد جب ڈاکٹر زرقہ اسپتال پہنچے تو وہاں پر مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے بچے بھی موجود تھے جنہیں ہم نے پولیو کے قطرے پلوانے کی کوشش کی تو پرائیویٹ اسپتال کی مالک ڈاکٹر زرقہ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر زرقہ اور اس کی بہو نے پولیو ٹیم کے ساتھ بدتمیزی، ہاتھا پائی کی اور انہیں دھکے مارکر اسپتال سے باہر نکالا۔ پولیس کی جانب سے اے ایس ذوالفقار علی جتوئی کی مدعیت میں ڈاکٹر زرقہ اور اس کی بہو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس نے ملزمہ ڈاکٹر زرقہ کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے