English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھائی خان ویلفیئر کا تعزیتی اجلاس

القمر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) انجمن تاجران سندھ حیدرآباد کے سینئر نائب صدرو کراچی بوٹ ہاؤس کے پروپرائٹر محمد تقی شیخ کی اہلیہ کے انتقال پر بھائی خان ویلفیئر کا تعزیتی اجلاس ویلفیئر کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دُعا کی گئی کہ اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین۔ اجلاس میں بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں، صدر عبداللطیف شیخ، سرپرست حاجی اشرف عباسی، سینئر نائب صدر خان آفتاب احمد خان، نائب صدر شاہد راجپوت، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیئرمین ایجوکیشن سب کمیٹی حاجی محمد اسماعیل شیخ، محمد حنیف شیخ، تعلقہ چیئرمین لطیف آباد حاجی عبدالحمید مٹھو، وائس چیئرمین اکرم شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے