English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سوئٹزر لینڈ میں نقاب اور برقعہ پہننے پر یکم جنوری 2025 سے پابندی

القمر

زیوریخ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے نقاب اور برقعہ پہننے پریکم جنوری 2025 سے پابندی عاید کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ سوئس حکومت کی فیڈرل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے برقعے پر پابندی کو عملی طور پر نافذ کرنے کی تاریخ طے کردی ہے۔ پابندی کے اطلاق کے بعد مسلمان خواتین عوامی مقامات پر برقعہ نہیں اوڑھ سکیں گی، پابندی کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ڈالر سے زاید کا جرمانہ ہوگا۔ بیان کے مطابق ہوائی جہاز اور سفارتخانوں میں اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ عبادت گاہوں میں مسلمان خواتین نقاب کر سکیں گی، صحت اور تحفظ کی ضرورتوں کے پیش نظر بھی چہرہ چھپانے کی اجازت ہوگی جبکہ تفریح اور اشتہارات کے لیے بھی اس کی اجازت ہوگی۔ سوئٹزرلینڈ میں برقعے پر پابندی کا فیصلہ 2021 میں کیا گیا تھا جس کی مسلم تنظیموں نے مذمت کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے