English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا

imprisoned in Saudi Arabia

اسلام آباد: بیرون ملک جانے والوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا معاملہ حل ہوگیا۔

محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کا کہنا ہے کہ نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی تنصیب کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے اور نئے پرنٹرز کے ساتھ محکمہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کی صلاحیت دوگنی ہو گئی ہے۔

پاسپورٹ اور امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 10 نئے پرنٹرز کی مدد سے پیداواری صلاحیت دوگنی ہو گئی ہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر 40 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل 20 ہزار پاسپورٹس پرنٹ کیے جارہے تھے۔

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی کا کہنا ہے کہ مزید 7 جدید مشینیں جلد ہی پاسپورٹ ہیڈ کوارٹر پہنچ جائیں گی۔ ای پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لیے 2 پرنٹرز بھی منگوائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جدید پرنٹرز کی آمد سے پرنٹنگ کی صلاحیت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آئے گا، صلاحیت میں اضافے کے بعد روزانہ کا بیک لاگ ختم ہو جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے