English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی سندھ کاروان کو حیدرآباد ٹول پلازہ پر روک دیا گیا

القمر

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی سندھ کارروان کو حیدرآباد ٹول پلازہ پر روک دیا گا،سندھ کارروان پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں کراچی سے صوابی جارہا بھاری تعداد میں پولیس موجود پی ٹی آئی سندھ کے کارروان کو روکا جس پر کارکنان نے بائی پاس پر احتجاج کیا اس موقع پرپی ٹی آئی کے سندھ کے صدر حلیم عالد شیخ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے کارروان کو دیکھ کر بلاول زرداری کی کانپیں ٹانگ رہی ہیںپر امن طریقے سے کارروان سندھ صوابی جارہا ہے لیکن فسطائیت کا یہ عالم ہے پر امن شہریوں سے بھی انکو خوف ہے سندھ کا یہ کارروان ہر صورت صوابی پہنچے گا ۔سندھ کے مختلف شہروں میں سے چھوٹے بڑے قافلے شامل ہونگے کراچی میں 12سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کیا،کراچی الآاصف اسکوائر، اور ٹول پلازہ پر پولیس نے کارروان سندھ کو روکا تھا تاہم یہ قافلہ رکنے والا نہیں ہے علاوہ ازیں پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان نے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے