وزیر اطلاعات پنجاب پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختون خوا میں جلسہ جلسہ کھیلے، ہمیں مسئلہ نہیں۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کے لئے این آراو لینا ہے، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کیلئے ہرکسی کے پاﺅں پکڑنے کیلئے تیار رہتا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جنہوں نے امریکا سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ٹرمپ کی غلامی کے لیے مرے جا رہے ہیں ،جلسے میں بندے فی کس ایک ہزار روپے پر لائیں یا 5 ہزار دیہاڑی پر، صوابی جلسے میں میونسپل عملے، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو لایا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، وفاق کے دیے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نذر ہو رہے ہیں۔
