English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی انکار پر پاکستان بھی ڈٹ گیا ،انڈیا سے کبھی کرکٹ میچ نہ کھیلنے کا انتباہ

القمر

لاہور/اسلام آباد(نمائندگان جسارت) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پاکستان نہ آکر کھیلنے سے متعلق باضاطہ طور پر آگاہ کردیا ہے جس کے بعد پی سی بی نے اس صورتحال سے حکومت پاکستان کو معطلع کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان ٹیم نہ بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارت کو بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے،حکومت نے غور کرنا شروع کردیا ہے کہ اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں آئے گا تو پاکستان آئندہ کبھی بھارت کے ساتھ کوئی میچ نہیں کھیلے گااور پاک بھارت تعلقات کی بہتری تک کسی بھی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم انڈیا کے مدمقابل نہیں آئے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اپنے موؤقف پر ڈٹا رہے گا اور ہائبرڈ ماڈل کے خلاف خطرناک حد تک جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق آئی سی سی پر زور دیا جائے گا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پورا ایونٹ پاکستان میں ہی ہو۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ہٹ دھرمی کا ہر فورم پر مقابلہ کرنے اور اپنے مؤقف پر ڈٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کا سخت مؤقف ہے کہ پاکستان کی ٹیم ہمیشہ بھارت بھیجی اچھا تاثر دیا لیکن بھارت ہمیشہ سیاست کو شامل کرتا ہے۔ حکومتی ذرائع کا موقف ہے کہ اسٹیڈیم بن رہے ہیں سیکورٹی اچھی ہے بھارت کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ نہ آئے،حکومتی ذرائع کا یہ بھی موقف ہے کہ اگر بھارت نہیں آئے گا تو ریونیو نقصان ہمیں ہوگا لیکن جب ہم بھارت سے میچ نہیں کھیلیں گے تب نقصان ان کا بھی ہوگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں شیڈول ہے جس میں 8 ٹیموں نے شرکت کرنا ہے۔ پاکستان نے کھیلوں کے ہر فورم پر بھارت کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کی اولمپکس بڈ کی بھی مخالفت کی جائے گی، بھارت 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کا خواہشمند ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کھیلوں میں بھارتی رویے پر آئی او سی کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے