ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وفاق کے بعد سندھ میں بھی غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے  کا حکم

کراچی:چیف سیکریٹری سندھ نے  وفاق کے بعد سندھ میں بھی غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے  ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز، ممبرز بورڈ آف ریونیو، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ اور کمشنرز کو خط لکھ  دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ضروری اسامیاں ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے  چیف سیکریٹری سندھ نے خط میں کہا ہے کہ  جو پوسٹیں کافی عرصے سے خالی پڑی ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے، مختلف اسباب کے باعث یہ اسامیاں طویل عرصہ سے اپنی اصل اہمیت کھوچکی ہیں۔

چیف سیکرٹری سندھ نے خط میں مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے 14 ستمبر 2024 کو فیصلہ کیا تھا کہ غیرضروری پوسٹیں ختم کی جائیں گی، غیر ضروری پوسٹوں کا قومی خزانہ پر بوجھ ہے، تمام محکمے غیر ضروری پوسٹیں ختم کر دیں۔

خیال رہے مراسلہ کے ساتھ 11 نکاتی پروفارما بھیجا گیا ہے جس میں ان پوسٹوں کی معلومات مانگی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں