English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے سے متعلق کوئی پابندی نہیں، پیمرا

اسلام آباد:پیمرا کی  جانب سے عدالت میں بتایا گیاہ ے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نشر کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا نام نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں اپنا تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا نام ٹی وی پر نشر نہ کرنے سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

عدالت عالیہ م یں جسٹس فاروق حیدر کے روبرو بانی پی ٹی آئی کا نام ٹی وی پر نشر نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں پیمرا کی جانب سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ بانی تحریک انصاف کا نام نشر نہ کرنے کے حوالے سے کوئی بھی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا  ہے اور نہ ہی درخواست گزار کی جانب سے ایسا کوئی ثبوت پیش کیا گیا، جس سے پتا چلتا ہو کہ پیمرا نے ایسا کوئی حکم جاری کیا ہے۔

عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کی ایک درخواست پیمرا میں بھی زیر سماعت ہے۔ عدالت میں دائر درخواست قابل سماعت نہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ حقائق کا جائزہ لینے کے بعد اس درخواست کو خارج کردیا جائے۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزار کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ م دت تک کے لیے ملتوی کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے