English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری فلسطین و لبنان پر اسرائیلی جارحیت بند کروائے، اسلامی ممالک سربراہ اجلاس سے سعودی ولی عہد کا خطاب

 ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکوائے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق عرب اسلامی ممالک کے مشترکہ سربراہی اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ اور لبنان میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ قابض ریاست اسرائیل کی جانب سے لبنان اور فلسطین خصوصاً غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والے عرب اسلامی ممالک مشترکہ سربراہ اجلاس  سے خطاب کرتے شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ ہمارے مسلمان بھائیوں کے خلاف اسرائیل جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔  عالمی برادری لبنان اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت فوری بند کروانے کے لیے کردار ادا کرے۔ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل مستقل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسی طرح مسلمانوں کے مقدس مقام مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو ان کے قانونی اور انسانی حقوق  کو روندا جا رہا ہے۔ سعودی ولی عہد نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی عالمی امداد بند کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے