ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: نجی اور سرکاری دفاتر کو آن لائن کام کرنیکا حکم

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں اسموگ کے باعث دفاتر میں کام کرنے والے 50 فیصد عملے کو آن لائن کام کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پنجاب حکومت نے نوٹیفیکیشن بھبی جاری کیا ہے، جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفاتر میں صرف 50 فیصد اسٹاف کو بلایا جائے گا جبکہ 50 فیصد اسٹاف گھروں سے کام کرنے کا پابند ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق مختلف محکموں کے درمیان میٹنگز بھی آن لائن کرنی ہوں گی، دفاتر آنے والے افراد احتیاتی تدابیر استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق اس کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری، خود مختار اداروں پر ہوگا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ سے خطرناک اسموگ بڑھ رہا ہے اور بیماریوں میں اضافے ہو رہا ہے جس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں