English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

باکو:وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (کوپ 29) کی سائیڈ لائن پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی  اور انہیں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی ہے۔

شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کلائمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس (COP-29) کے موقع پر ہوئی، جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان زہریلی گیسوں کے اخراج میں معمولی حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیراعظم نے آذربائیجان اور عالمی برادری کے ساتھ ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجز پر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آذر بائیجان کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی اور دفاعی تعاون میں اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور عوامی روابط کے ساتھ ساتھ ثقافتی تعلقات کی مضبوطی  کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے