ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے شام پر بھی فضائی حملے، خواتین اوربچوں سمیت15 شہید

Air attack by Israeli army on Syria

اسرائیل کے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں متعدد رہائشی عمارتوں پر فضائی حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارےکی رپورٹ کہا گیا ہے کہ شام کے فوجی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، مزید کہنا تھا کہ یہ عمارتیں دارالحکومت کے مغرب میں مزہ اور قدسیہ کے مضافات میں واقع ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریباً دوپہر 3 بج کر 20 منٹ پر اسرائیلی دشمن نے مقبوضہ شامی گولان کی سمت سے فضائی جارحیت کی، اور دارالحکومت دمشق کے محلے مزہ اور قدسیہ کے علاقے میں متعدد رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔

مزید بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جارحیت کی وجہ سے نجی املاک اور قریبی عمارتوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں