English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کا سیاسی پابندیوں  اور گرفتاریوں کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

undergo polygraph, voice matching test

اسلام آباد: بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی پابندیوں اور گرفتاریوں کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست وزارت داخلہ، قانون، دفاع، چاروں چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ درخواست میں چاروں آئی جیز سمیت 15 فریق بنائے گئے ہیں۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل انکوائری کروائی جائے، جس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو بھی شامل کیا جائے۔ انکوائری کمیشن سے پی ٹی آئی اور اس کی قیادت پر ڈھائے گئے مظالم کی انکوائری کروائی جائے۔ شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ، پر امن احتجاج، اظہار رائے، شفاف ٹرائل کا حکم جاری کیا جائے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے غلط استعمال کو ختم کیا جائے، ایم پی او کے تحت امتیازی گرفتاریوں سے روکا جائے، ایک ہی شخص کیخلاف متعدد ایف آئی آرز کے اجرا سے روکا جائے، پی ٹی آئی کے احتجاج کرنے والے سیاسی کارکنان کیخلاف کارروائیوں سے روکا جائے اور پی ٹی آئی کو جلسے کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے