ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کیا گیا ہے، بریسٹر سیف

Sealing of KP House illegal

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ( کے پی کے) کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہنا ہےکہ فارم 47 کے سہارے کھڑی ہونے والی جعلی حکومت 24 نومبر کے احتجاج کو روکنے کے لیے  رکاوٹیں کھڑی کرنے کی حماقت نہ کرے، ہر قسم کی رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے پورا بندوبست کیا گیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ کے پی کے نے کہاکہ کنٹینرز عوام کے جوش و جذبے کے سامنے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گے، وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا کا بہت بڑاقافلہ اسلام آباد پہنچے گا جو مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ   کٹھ پتلی پر کھڑی حکومت کا آخری وقت آن پہنچا ہے، دھڑم تختہ کرنے کا وقت قریب ہے، جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 24 نومبر کو عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں