English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور علی گنڈاپور کی آج پھر ملاقات

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور نے آج پھر ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےتحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور نے آج دوسرے روز بھی اہم ملاقات کی۔

2 گھنٹےتک جاری رہنے والی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی کے دونوں سینئر رہنما میڈیا کے نمائندوں سے بات کیے بغیر اڈیالہ جیل سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے ایڈوانس اسکواڈ اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے، تاہم انہوں نے پروٹوکول کو اندر جانے سے روک دیا، جو گیٹ نمبر پانچ کے باہر موجود رہا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل دوسرے دن ہونے والی اس اہم ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ 24 نومبر (اتوار کے روز) ہونے والے احتجاج اور مذاکرات سے متعلق صورت حال پر بات چیت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے