English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اداروں سے کہنا ہے، بانی کسی سے بدلہ نہیں لیں گے: بشریٰ بی بی

To say to institutions,

پشاور: اہلیہ بانی تحریک انصاف بشری بی بی کا کہنا ہے کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا، اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی نے کارکنوں سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کوپرامن احتجاج سےروکانہیں جاسکتا،ہم نےکبھی قانون کوہاتھ میں نہیں لیا۔

بشری بی بی نے اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتےہیں طاقت میں آکرمعافی کادروازہ کھولتےہیں،اداروں سےکہناچاہتی ہوں،بانی کسی سےبدلہ نہیں لیں گے۔

بشری بی بی کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں تک بانی پی ٹی آئی کا یہ پیغام نہیں پہنچتا،جوبھی باہرآکربانی کےبدلہ لینےکاپیغام دیتاہےسب جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کہتےہیں نہ کبھی بدلہ لیا نہ لونگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے