English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل کی لبنان پر بمباری، بچوں اور خواتین سمیت47 افراد شہید

Air attack by Israeli army on Syria

بیروت: اسرائیل کی لبنان کے مشرقی حصے پر حملے میں 47 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے لبنان اور شام کے سرحدی علاقے میں اندھا دھند بمباری کی جس کے نتیجے میں 47 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت نازک ہے۔

اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور حملوں سے قبل شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی قصبے نہاریا پر لبنان سے 10 راکٹ فائر کیے گئے۔ راکٹ حملے میں 30 سالہ اسرائیلی شخص ہلاک ہوگیا جبکہ زیادہ تر راکٹس کو ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے