English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

القمر

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی عدالت نے بھارت کے ارب پتی تاجر گوتم اڈانی پر 26 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رشوت دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی اور گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے ۔ گوتم اڈانی کے علاوہ دیگر 7 افراد پر دھوکا دہی سے متعلق دفعات کے تحت فرد جرم عائد کی گئی جس کے بعد بھارتی تاجر کی کمپنیوں کے حصص اور بانڈ عدم استحکام کا شکار ہوگئے۔ الزامات کی زد میں آنے والی مرکزی کمپنی اڈانی گرین انرجی نے بھی اپنے 60 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈ کی فروخت منسوخ کر دی۔ عدالتی ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ گوتم اڈانی اور ان کے بھتیجے ساگر اڈانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں اور پراسیکیوٹرز ان وارنٹ کو قانون نافذ کرنے والے غیر ملکی اداروں کے حوالے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ مجرموں نے 20 برس کے دوران 2 ارب ڈالر تک متوقع منافع دینے والے ٹھیکے حاصل کرنے اور بھارت کے سب سے بڑے سولر پاور پلانٹ کے منصوبے کے لیے بھارتی حکومت کے اہلکاروں کو رشوت دینے پر رضا مندی ظاہر کی۔ گوتم اڈانی اور ساگر اڈانی اور گرین انرجی کے سابق سی ای او ونیت جین کے ایک اور ایگزیکٹو نے اپنی بدعنوانی کو چھپا کر قرض اور بانڈز کی مد میں سرمایہ کاروں سے 3 ارب ڈالر سے زیادہ جمع کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے