English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے پائلٹس کی شدید قلت

دنیا بھر میں اعلیٰ معیار کے پائلٹس کی شدید قلت پائی جاتی ہے۔ متحدہ عرب امارات کو بھی ہزاروں پائلٹس کی ضرورت ہے کیونکہ شہری ہوابازی کا شعبہ تیزی سے پنپ رہا ہے۔ ایئر لائنز کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور پرائیویٹ طیارے رکھنے کا رجحان بھی زور پکڑ رہا ہے۔ ایسے میں معیاری پائلٹس کی تلاش جاری ہے۔

دبئی سے شایع ہونے والے اخبار خلیج ٹائمز نے ایک خصوصی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یو اے ای کو دو سے تین سال میں پانچ ہزار سے زائد پائلٹس کی ضرورت پڑے گی۔ یو اے ای میں شہری ہوابازی کا شعبہ بھرپور قوت کے ساتھ پنپ رہا ہے۔ کووڈ کے دوران بہت سے ایئر لائنز دیوالیہ ہوگئی تھیں۔ اب یہ شعبہ تیزی سے بحالی کی طرف گامزن ہے۔ ایسے میں ہزاروں پائلٹس درکار ہیں۔

ایک بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ پائلٹس کی تربیت بہت مہنگی ہے اور تربیت مکمل ہونے پر بھی ملازمت کی ضمانت نہیں دی جاسکتی کیونکہ بہت سی ایئر لائنز معیار پر کمپرومائز نہیں کرتیں۔ پائلٹس کی تربیت بہت مہنگی ہونے کے باعث دنیا بھر میں نئی نسل اس شعبے کی طرف زیادہ متوجہ نہیں ہو رہی۔ جاب گارنٹی بھی نہیں۔ ایسے میں ایئر لائنز کو آگے بڑھ کر ایسے اقدامات کرنا ہوں گے کہ نئی نسل اس اہم شعبے کی طرف متوجہ ہو۔

یہ بات انتہائی پریشان کن ہے کہ بعض ایئر لائنز مجبوری کی حالت میں یا پھر مالیاتی مشکلات کے باعث کم تنخواہوں والے ایسے پائلٹس کو بھی ملازمت دیتی ہیں جن کی ہنرمندی یا پیشہ ورانہ اہلیت کا معیار مطلوبہ حد تک نہیں ہوتا۔ ایسے پائلٹس کو طیارہ سونپنے کی صورت میں حادثات کا احتمال بڑھ جاتا ہے۔

پوری دنیا کو ہر سال کم و بیش 32 ہزار 500 پائلٹ درکار ہوتے ہیں۔ دو عشروں سے ہر سال ایوی ایشن ورک فورس میں سالانہ ساڑھے چار ہزار افراد کا اضافہ ہو رہا ہے۔ بہت سی ایئر لائنز کو معیار پر سمجھوتا کرنا پڑ رہا ہے۔

بوئنگ نے گزشتہ سال بتایا تھا کہ دوعشروں کے دوران عالمگیر سطح پر 76 لاکھ 50 ہزار پائلٹس کی ضرورت پڑے گی۔ صرف مشرقِ وسطیٰ 58 ہزار سے زائد پائلٹس درکار ہوں گے۔

شارجہ میں قائم پائلٹ ٹریننگ اکیڈمی پائر سیون کے سی ای او کیپٹن ابھیشیک ناڈکرنی کا کہنا ہے کہ دستیاب افرادی قوت سے ضرورت 700 فیصد زائد ہے۔ یہی سبب ہے کہ شہری ہوابازی کا شعبہ ڈیمانڈ کے مطابق ترقی نہیں کر پارہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے