English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی فوج میں آئی ٹی کے ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

بھارت کی فوج نے جدید دور کے سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے آئی ٹی اور ڈومین ایکسپرٹس کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ فوج کو آئی ٹی کے دور میں ہر اعتبار سے کسی بھی صورتِ حال کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل راکیش کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ فی زمانہ ہر فوج آئی ٹی کے حوالے سے اپنی مہارت بڑھارہی ہے تاکہ جدید ترین ہتھیار اور جنگی ساز و سامان کو موثر طریقے سے بروئے کار لانے میں کوئی دشواری محسوس نہ ہو۔

لیفٹیننٹ جنرل راکیش کپور کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فوج آئی ٹی کی مہارت کے حوالے سے اب تک مطلوبہ معیار کو حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دنیا بہت تیزی سے جدید ترین ہتھیاروں اور ساز و سامان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ میزائل ٹیکنالوجی، ڈرون ٹیکنالوجی اور دوسرے بہت سے ہتھیاروں کے حوالے سے آئی ٹی کا کلیدی کردار ہے۔ آج کے فوجی کو یہ سب کچھ معلوم ہونا چاہیے۔

بھارتی فوج چند شعبوں میں اب بھی کمزور ثابت ہو رہی ہے۔ فضائیہ کا معیار بلند کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے۔ بری فوج کا پیشہ ورانہ معیار بھی وہ نہیں جو ہونا چاہیے۔ مورال بھی گرا ہوا ہے اور فوجیوں کی تربیت بھی مطلوبہ معیار کے مطابق نہیں۔ ایسے میں جدید ترین ہتھیار چلانے کے لیے آئی ٹی کے شعبے کے ماہرین بھرتی کرنا لازم ہے۔ عام بھارتی فوجی کو آئی ٹی کے حوالے سے بنیادی تربیت دینا لازم ہوچکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے