دنیا میں کب کیا ہوگا، قدرتی آفات اور انسان کے پیدا کردہ حالات کے باعث کون بربادی کی طرف جائے اور کون بچے پائے گا یہ جاننے کے لیے پیش گوئیاں دنیا بھر میں غیر معمولی مقبولیت سے ہم کنار رہی ہیں۔
پیش گوئی کے شعبے میں فرانس کے طبیب اور پیش گو نوسٹرا ڈٰمس کی مقبولیت کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ اس عظیم پیش گو نے خاصی روحانیت والی زندگی گزاری اور 900 سے زائد قطعات کی شکل میں اپنی کتاب دنیا کو دی۔ اس کتاب میں دنیا کے بڑے بڑے واقعات کا واضح اشاروں میں ذکر کیا ہے۔
نوسٹرا ڈیمس کی طرح بابا وانگا بھی دنیا بھر میں مختلف بڑے واقعات اور جنگوں، خانہ جنگیوں کے بارے میں پیش گوئی کرتی رہی ہے۔ بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی اس پیش گو نے بھی اپنے آپ کو بہت تیزی سے منوایا ہے۔
بابا وانگا کا انتقال 1996 میں ہوا۔ اُس نے اپنی موت کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی تھی۔ بابا وانگا کا بھی کہنا ہے کہ 2025 بہت اہم سال ہے۔ یورپ میں بڑی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے۔ نوسٹرا ڈیمس اور بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق یورپ میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوگی اور اس کے نتیجے میں دیگر خطے بھی متاثر ہوں گے۔
بابا وانگا اور نوسٹرا ڈیمس نے 2025 کے حوالے سے یورپ کی تباہی کا ذکر ہے اور ساتھ ہی ساتھ ہلاکتوں کا بھی۔ دونوں ہی نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 2025 میں یورپ میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی ہوگی۔ اس کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر ہلاکتیں بھی ہوسکتی ہیں۔ یوکرین جنگ وسعت اختیار کرے گی اور کئی ممالک کو لپیٹ میں لے کر انہیں تباہ و برباد کرکے دم لیں گے۔

