English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران جوہری پروگرام پر مغربی ممالک سے مذاکرات کیلیے آمادہ

President of Iran

غیر ملکی میڈیا نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایران جوہری پروگرام سے متعلق اپنے موقف کو واضح کرنے کے لیے رواں ماہ میں29 نومبر کو ویٹو پاور کے حامل ممالک برطانیہ، فرانس اور جبکہ جرمنی کے نائب وزرائے خارجہ کے سے مذاکرات کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اپنے خود ساختہ جوہری پروگرام اور خطے کی سیاسی اور سیکورٹی صورت حال کے سلسلے میں رواں ہفتے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ اپنے موقف پر بھر پور بات چیت کرے گا۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے ابھی یہ واضح نہیں کیا ہے کہ آیا یہ مذاکرات جو29 نومبر کو ہونے والے ہیں تاہم ابھی اس کے لیے مقام کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ قبل ازیں جاپان کے میڈیا نے بھی ایک رپورٹ شائع کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ 4 ملکوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک جامع ملاقات29 نومبر کو جنیوا میں ہونے جا رہی ہے اور یہ پیش رفت بھی عالمی جوہری ادارے کی ایران کے موقف میں منظور شدہ قرارداد کے بعد ہی منظر عام پر آئی ہے۔ جبکہ سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے