English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بشریٰ بی بی پلان کر کے آئی ہیں کہ لاشیں گروانی ہیں: وزیرِ اطلاعات

القمر

وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی پلان کر کے آئی ہیں کہ لاشیں گروانی ہیں، ان کا خون خرابے کے بغیر گزارہ نہیں۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ یہ کرائے کےلائے ہوئے لوگوں کو انسانی شیلڈ کےطور پر استعمال کر رہے ہیں، 9 مئی کے مقاصد یہ لوگ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سے کوئی نہیں نکلا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے، یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں۔

وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں ،کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ خراب ہو، ریاست صبر کا مظاہرہ کررہی ہے اور لاشیں گرانا نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی بیرون ملک سے وفد سرمایہ کاری کے لیے آتا ہے تبھی ان کو دھرنا کیوں یاد آتا ہے؟ ان کا نظریہ ملک دشمن ہے، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں، آپ چاہتے ہیں کہ گولی کا جواب گولی سے دیں تو آپ کا یہ مقصد پورا نہیں ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے