English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فلپائنی دارالحکومت میں آتش زدگی‘ 2ہزار افراد بے گھر

منیلا : فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کچی آبادی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے
منیلا : فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کچی آبادی میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے

منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 ہزار خاندان بے گھر ہو گئے۔ فلپائن کی فضائیہ، کوسٹ گارڈ اور 30 فائر بریگیڈ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ منیلا فائر ڈیپارٹمنٹ کے الیجینڈرو راموس نے بتایا کہ آگ صبح سویرے ساحل پرموجود کچی آبادی میں لگی اور تقریباً ایک ہزار گھر جل کر راکھ ہو گئے۔ راموس نے کہا کہ خلیج سے آنے والی تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی جبکہ تنگ گلیوں نے بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں کو مشکل بنا دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی،تاہم فوری طور پر کوئی ٹھوس وجہ سامنے نہیں آسکی ۔فلپائن میں عمارتوں، گھروں اور دفاتر میں آگ لگنے کی صورت میں حفاظتی انتظامات انتہائی ناقص ہیں۔اگست میں چائنا ٹاؤن میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے