English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعاون کا معاہدہ

MoUs between Pakistan and Belarus

اسلام آباد:  پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر بیلاروس الیگزینڈر لوکاشینکو بھی شریک ہوئے۔

تقریب کے دوران 2025 سے 2027 کے روڈ میپ اور آڈیٹر جنرل آفس اور بیلاروس اسٹیٹ کنٹرول کمیٹی میں تعاون سمیت وزارت تجارت اور بیلاروس کی اینٹی مناپلی ریگولیشن اور وزارت تجارت میں یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوا۔

منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی فنانسنگ سمیت دیگر جرائم روکنے کی یادداشت، پاکستان نیشنل ایکریڈیشن قونصل اور بیلاروس ایکریڈیشن سینٹر کے درمیان یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے حوالے سے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدہ ہوا۔ جبکہ ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں پاک بیلاروس مفاہمتی تعاون کے سمجھوتے، این ڈی ایم اے اور بیلاروس کی وزارت کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

نیوٹیک اور بیلاروس کے فنی تعلیم کے انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت، پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مالیاتی انٹیلی جنس تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت ، ڈریپ اور بیلاروس کی وزارت صحت کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

حلال اشیا کی تجارت کیلئے پاکستان اور بیلاروس کا تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مطلوب ملزمان کی حوالگی کا معاہدہ بھی ہوا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور صدر بیلاروس الیگزینڈرلوکاشینکو کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط بھی کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے