English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جاپان : خلائی راکٹوں کے تجربات کے دوران آتشزدگی

جاپان کی خلائی تجربہ گاہ میں دھماکے کے بعد دھویں کے بادل بلند ہورہے ہیں

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں خلائی ایجنسی کے زیر انتظام تجربات کی جگہ پر زور دار آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس وقت لگی جب ایجنسی کی جانب سے ایبسلون ایس نامی راکٹ کا تجربہ کیا جا رہا تھا۔ یہ راکٹ ٹھوس ایندھن سے کام کرتا ہے۔ جاپانی ٹی وی چینل پر جاری مناظر میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 8بجے ٹانیگاشیما اسپیس سینٹر سے آگ کے شعلے اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جس وقت آگ بھڑکی تو ذرائع ابلاغ کے نمائندے تجربے کی جگہ سے تقریبا 600 میٹر کی دوری پر موجود تھے۔ واقعہ تجربے کے آغاز کے محض 30سیکنڈ بعد پیش آیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے