English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصر: سیاحوں کی کشتی غرقاب ہونے سے 16 مسافر لاپتا

مصرمیں حادثے کا شکار ہونے والی کشتی کے مسافروں کو ساحل پر منتقل کیا جارہاہے

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے ساحلی علاقے مارسا عالم کے قریب سیاحوں کی کشتی ڈوب گئی، جس کے بعد 16 مسافر لاپتا ہوگئے۔ حادثے کے وقت کشتی میں 44 افراد سوار تھے، جن میں سے 28 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثے میں ڈوبنے والے 12 غیر ملکی سیاحوں سمیت 16 افراد کی تلاش جاری ہے۔ گورنر ریڈ سی ریجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں حادثے کی وجہ ایک بڑی لہر کا کشتی سے ٹکرانا بتایا جا رہا ہے۔ حادثے سے قبل مصری محکمہ موسمیات نے بحیرئہ احمر میں بلند لہروں اور خراب موسم کا انتباہ بھی جاری کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں کسی قسم کے تکنیکی مسائل نہیں تھے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے