English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل واوڈا کی تحریک انصاف پر پابندی لگنے کی پیش گوئی

Whether or not constitutional amendment will be passed

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق رہنما فیصل واوڈا  نے  پی ٹی آئی کے متعلق پیش گوئی کرتےہوئے کہا ہےکہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ گزشتہ دنوں کی کارکردگی کے بعد پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گدھ نےگوگی گینگ سےسارےکام کرائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  پی ٹی آئی والے سنگجانی کے مقام پر جلسہ کرنے پر راضی ہوتے تو بہت سے معاملات حل ہونے کے امکانات تھے، لیکن ایک خاتون کو ڈی چوک جانے کا دہرا پڑا ہوا تھا، راتوں رات کارکنا ن کو چھوڑ کر خیبر پختونخوا فرار ہوگئیں۔

انہوں نے مزید پیش گوئی کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بہت جلد دوبارہ گرفتار ہونے والی ہیں جبکہ علی امین گنڈا پور بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اپنے فرائض نبھاتے رہیں گے، مظاہرین میں ایک بڑی تعداد کے پی کے سرکاری ملازمین اور کرائے کے لائے لوگوں کی تھی، لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہےتھے، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے