ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی مظاہرین و سیکورٹی اہلکاروں کی جانوں کے ضیاع پر اظہا ر افسوس

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی طرف سے ہونے والے مظاہرہ کے نتیجہ میں قانون نافذ کرنے والے افراد اور مظاہرین کی جانوں کے ضیاع اور املاک کے نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دونوں طرف سے تدبر اور سیاسی بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جاتا تو اتنے بڑے جانی ومالی نقصان سے بچا جاسکتا تھاانہوں نے کہا کہ ان واقعات سے تلخیوں میں اضافہ ہوگا اور ڈر یہ ہے کہ یہ تلخیاں کہیں بہت بڑے سانحہ کا سبب نہ بن جائیں اب بھی وقت ہے کہ تلخیوں کو بڑھانے کی بجائے دونوں طرف سے نرمی اورلچک کا مظاہرہ کیا جائے اور معاملات مذاکرات کے ذریعے سیاسی طور پر حل کیے جائیں اسی میں ملک کی سلامتی اور ترقی کا راز مضمر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں