مانسہرہ (آن لائن) بشریٰ بی بی تاحال مانسہرہ میں موجود ہیں۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی بابرسلیم سواتی کی بھانجی کی رہائشگاہ پرہیں۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی
بی کو پشاور روانہ ہونا تھا، ہیلی کاپٹر کی عدم دستیابی کے باعث بشریٰ بی بی پشاور نہ جاسکیں، بشریٰ بی بی نے ڈی چوک سے روانگی کے بعد کسی سے رابطہ نہ کیا۔ذرائع کے مطابق کے پی کا بڑا ہیلی کاپٹر خراب ہے اور آئی جی سے کہا کہ چھوٹا ہیلی کاپٹر لے آئیں۔
