English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا میں طوفان اور سیلاب سے تباہی‘ 4 افراد ہلاک‘ ڈھائی لاکھ بے گھر

سری لنکا میں تودے گرنے کے بعد پہاڑ پر صرف ایک مکان باقی نظر آرہا ہے

کولمبو (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا میں طوفان اور سیلاب نے تباہی مچادی،جس کے باعث ڈھائی لاکھ افراد بے گھر ہوگئے،جب کہ پانی میں ڈوب کر 4بچے مرگئے ۔ ملک بھر میں سیلاب سے ہزاروں گھر زیر آب آچکے ہیں۔ خبررساںاداروں کے مطابق طوفان سست ہوکر بھارت کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ادھر بھارتی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جنوب مغربی خلیج بنگال پر موجود گہرا دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ طوفان گہرے دباؤ کی شکل میں جنوبی ریاست تمل ناڈو اور پدوچیری کی ساحلی پٹی سے ہفتے کی صبح ٹکرائے گا۔ اس دوران 70 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے