English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک کال اور دے کر پورا کر لیں: احسن اقبال

In the journey of change

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کا شوق پورا نہیں ہوا تو وہ ایک اور کال دے کر شوق پورا کر لیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے سیکڑوں ہلاکتوں کی کہانی اپنی پسپائی چھپانے کی کوشش ہے، یہ لوگ ڈس انفارمیشن کے چیمپئن ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان لوگوں نے پورے بلیو ایریا کو لال سیاہی پھینک کر سرخ کیا ہوا ہے، انہوں نے جلیانوالہ باغ کا سین بنایا ہوا ہے،یہ لوگ کبھی اپنے لوگوں کو رُلاتے ہیں اور کبھی ہنساتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے ساتھ وہ دہشتگرد لائے تھے جو کبھی اسلام آباد کے قلب میں پہنچنے کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے