نوابشاہ (ا ے پی پی)ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کی جانب سے محکمہ اسپورٹس کے تعاون سے ڈسٹرکٹ شہید بینظیرآباد انڈر 20یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کے پانچویں روز بھی کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد ہوئے ۔مقابلوں میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن، مئیر قاضی محمد رشید بھٹی اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر عبدالرحیم راجپوت نے شرکت کی۔ اسپورٹس فیسٹیول کے تحت شطرنج بوائز کے مقابلوں میں پیر معراج نے پہلی، حازق زمان نے دوسری اور سولومن نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز کے مقابلوں میں عاصمہ نے پہلی، عریبہ نے دوسری اور طوبی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح ٹیبل ٹینس بوائز ٹیموں کے مقابلوں میں نواب شاہ گرین نے پہلی، نواب شاہ وائیٹ نے دوسری اور نواب شاہ ییلو کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گرلز کی ٹیموں میں نواب شاہ شائنر نے پہلی، نواب شاہ اسٹرائیکر نے دوسری اور نواب شاہ کوئینز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تھرو بال گرلز چیمپینشپ کے مقابلوں میں بختاور کیڈٹ کالج نے پہلی، سکرنڈ کی ٹیم نے دوسری اور نواب شاہ کی ٹیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کے علاوہ ٹگ آف وار گرلز کے مقابلوں میں بختاور کیڈٹ کالج نے پہلی، گرلز ڈگری کالج نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رنگ بال گرلز کے مقابلوں میں گرلز کالج سکرنڈ نے پہلی، امداد فائونڈیشن مجید کیریو نے دوسری اور شاہ ولی اللہ اسکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ روپ اسکیپنگ کے مقابلوں 30 سیکنڈ فری اسٹائیل میں سیف اللہ نے پہلی، سوئٹ ہوم کے نصر اللہ نے دوسری اور معروف علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ایتھلیٹکس بوائز کی 8 سو میٹر ریس میں سیف اللہ نے پہلی، فراز نے دوسری اور شفاعت علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
