English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی احتجاج: پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے کوئی ٹکراؤ نہیں ہوا، وزارت داخلہ

اسلام آباد:وزارت داخلہ کا کہنا  ہے کہتحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے احتجاج میں پاک فوج کا پرتشدد ہجوم سے براہ راست  کوئی ٹکرا ؤنہیں ہوا، نہ ہی حکومت نے انہیں فسادات روکنے پر تعینات کیا تھا، احتجاج میں مفرور مراد سعید 1500 سخت گیر تربیت یافتہ شر پسندوں کے ساتھ وفاقی دارالحکومت میں پر حملہ آور ہوا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزارت داخلہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو بار بار احتجاج موخر کرنے کا بولا لیکن وہ نہ مانے ، امن وامان کی صورتحال قائم کرنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز لگائے، پی ٹی آئی کے احتجاج جاری رکھنے کی ضد پر انہیں سنگجانی مقام کی تجویز دی لیکن پی ٹی آئی قیادت نہ ایک نہ سنی۔

انہوں مزید کہاکہ  پی ٹی آئی مظاہرین نے سنگجانی کے بجائے اسلام آباد کے ریڈ زون میں داخل ہو کر قانون کی خلاف ورزی کی، بیلاروس کے صدر اور اعلی سطح چینی وفد کے دورے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو متعدد بار احتجاج موخر کرنے کا کہا گیا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ تربیت یافتہ  1500 شرپسند براہ راست مفرور اشتہاری مراد سعید کے ماتحت سرگرم تھے جو خود بھی ہمراہ تھا، گروہ نے عسکریت پسندانہ حکمت عملی کے تحت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کیا، صوبائی سرکاری مشینری کی مدد سے سڑک پر نصب رکاوٹیں ہٹا کر شرپسند جتھوں کے لیے راستہ بنایا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے